(یو این آئی) ہندوستانی فوج کی طرف سے سرحد پار پاک مقبوضہ کشمیر میں محدود فوجی کارروائی (سرجیکل اسٹرائک) پر پاکستان کے انکار کی کوشش میں میڈیا کے نمائندوں کو شامل کئے جانے کے دو روز بعد اس کارروائی کے عینی شاہدین کھل کرسامنے آنے لگے ہیں، جنہوں نے دہشت گردوں کے لانچ پیڈ تباہ کئے جانے ، فائرنگ اور دھماکے کی آوازیں سننے اور ہلاک شدگان کی لاشیں گاڑیوں میں رکھنے کے مناظر دیکھنے کی بات کہی ہے۔
style="text-align: right;">لائن آف کنٹرول پر موجود عینی گواہوں کے حوالے سے میڈیا رپورٹوں میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سرحد پر ہندوستانی فوجی دستے نے کم سے کم چھ ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کی ہے۔
مذکورہ عینی شاہدین کے ساتھ جموں و کشمیر میں مقیم ان کے رشتہ داروں نے رابطہ کیا تھا، جنہوں نے ایل او سی پر تقریبا 4 کلومیٹر کی مسافت پر دودھنیال میں لشکر طیبہ کے جنگجوؤں کے ایک کیمپ کو نشانہ بنایا گيا ہے۔